Get Alerts

غزہ میں تعینات ہونے والی بین الاقوامی فورس میں ترکی کے فوجی دستوں کا کوئی امکان نہیں ، اسرائیل

غزہ میں تعینات ہونے والی بین الاقوامی فورس میں ترکی کے فوجی دستوں کا کوئی امکان نہیں ، اسرائیل

تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم کی ترجمان شوش بیڈروسیئن نے ایک بار پھر اسرائیل کا مؤقف دہراتے ہوئے واضح کیا ہے کہ غزہ میں تعینات ہونے والی بین الاقوامی فورس میں ترکی کے فوجی دستوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس سلسلے میں امریکا کے ساتھ بھی اس بات پر متفق ہے کہ غزہ میں ترکی کی فوجی موجودگی کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔

ایک پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "غزہ کی زمین پر کسی ترک فوجی کا پاؤں نہیں لگے گا۔" اسرائیل نے یہ بات پہلے بھی کہی تھی کہ وہ امریکی منصوبے کے تحت غزہ میں ترک فوج کی موجودگی کو بالکل تسلیم نہیں کرے گا۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈیون سار نے گزشتہ ماہ ہنگری میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ ممالک جو غزہ میں اپنے فوجی بھیجنے کے لیے تیار ہیں، انہیں کم از کم اسرائیل کے ساتھ منصفانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ "اردوان کی قیادت میں ترکی نے اسرائیل کے خلاف دشمنی کا رویہ اختیار کیا ہے، اس لیے اسرائیل کے لیے یہ قابل قبول نہیں کہ وہ ترکی کی مسلح افواج کو غزہ میں داخل ہونے دے۔"

اسرائیلی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اس حوالے سے اسرائیل نے اپنے امریکی اتحادیوں سے بھی صاف طور پر بات کر لی ہے اور اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ترکی کی فوج غزہ میں تعینات نہیں کی جا سکتی۔

ٹیگز: