اسلام آباد:سینئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ 27ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ میٹنگ بلائیں اور سپریم کورٹ کی سطح پر اس ترمیم پر ردعمل دیا جائے۔
خط سینئر وکیل فیصل صدیقی نے تحریر کیا ہے، جس پر مشیر عالم، مخدوم علی خان، منیر اے ملک اور عابد زبیری کے بھی دستخط شامل ہیں۔
سینئر وکلا نے اپنے خط میں موقف اختیار کیا کہ آئینی ترمیم کے اثرات اور قانونی مضمرات پر فل کورٹ کے ذریعے غور و خوض ضروری ہے تاکہ عدالت عالیہ کی ذمہ داری اور آئین کی روح کے مطابق موقف اختیار کیا جا سکے۔