Get Alerts

سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ

 سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ

اسلام آباد: سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری مکمل ہو گئی۔ 59 شقوں کی منظوری کے لیے 64 ووٹ حق میں آئے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم ایوان میں پیش کی، جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے شق وار منظوری کا عمل شروع کیا۔ اس موقع پر حامی اراکین سے نشستوں پر کھڑے ہونے کی ہدایت کی گئی۔

ترمیم کی منظوری کے دوران ایوان میں شدید شور شرابہ ہوا، اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور واک آؤٹ کیا۔ تاہم پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو احتجاج میں شریک نہیں ہوئے، حالانکہ سینیٹر روبینہ ناز نے انہیں شرکت پر اصرار کیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام سینیٹرز کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میثاقِ جمہوریت میں آئینی عدالت کا قیام بنیادی نکتہ تھا، جب کہ مشترکہ کمیٹی کے اجلاسوں میں تمام جماعتوں نے اپنی تجاویز پیش کیں۔

ٹیگز: