Get Alerts

تحریک انصاف والے 9 مئی والے لوگ ، آئین شکن  اور ایوان میں صرف ڈرامہ بازی کرتے ہیں: راجہ پرویز اشرف

تحریک انصاف والے 9 مئی والے لوگ ، آئین شکن  اور ایوان میں صرف ڈرامہ بازی کرتے ہیں: راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے اظہار خیال کرتے ہوئے صدر سے متعلق نکات میں ترمیم کی وضاحت کی اور کہا کہ یہ صرف آصف زرداری کے لیے نہیں بلکہ آئندہ صدور کے لیے بھی ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آصف زرداری کو دوران قید سہولتیں دستیاب نہیں تھیں اور انہوں نے 11 سال تنہائی والی جیل کاٹی۔ انہوں نے کہا کہ قوم مسلح افواج کی قربانیوں کی مقروض ہے اور 27 ویں آئینی ترمیم ملکی دفاع اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے۔

سابق وزیراعظم نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “تحریک انصاف والے 9 مئی والے لوگ ہیں، آئین شکن ہیں اور ایوان میں صرف ڈرامہ بازی کرتے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا شور شرابہ ختم ہوگیا ہے اور اب ان کا کام مکمل ہونا چاہیے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اب عوام کو بھی سمجھ آگئی ہے کہ یہ جھوٹے نعرے لگا سکتے ہیں اور صرف ڈرامہ بازی کرتے ہیں۔”

ٹیگز: