پاکستان کیخلاف سیریز جیتنے کے بعد سری لنکا نے پاکستان کی چھٹی پوزیشن پر قبضہ جما لیا

پاکستان کیخلاف سیریز جیتنے کے بعد سری لنکا نے پاکستان کی چھٹی پوزیشن پر قبضہ جما لیا

دبئی:  سری لنکا نے پاکستان کوٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرکے عالمی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن پر دھکیل دیا۔

دبئی میں کھیلے گئے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے آخری روز میزبان ٹیم 317 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 248 رنز پر ڈھیر ہوئی تو آئی لینڈرز نے 2-0سے کلین سوئپ مکمل کرلیا، گرین کیپس کو یواے ای میں 15سال بعد پہلی بار کسی ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے.

اس سے قبل آسٹریلیا نے 2002 میں یہاں سیریز جیتی تھی،دونوں میچز میں ناکامی کے بعد پاکستان ٹیم عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں نمبر پر چلی گئی جبکہ چھٹی پوزیشن پر سری لنکا نے قبضہ جمالیا ہے۔

مصنف کے بارے میں