فلم ”چمبل“ سائن کرنے میں صرف ایک سیکنڈ لگایا: بھومی پڈنیکر

فلم ”چمبل“ سائن کرنے میں صرف ایک سیکنڈ لگایا: بھومی پڈنیکر

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ بھومی پڈنیکر نے کہا ہے کہ انہوں نے فلم ”چمبل “میں کام کرنے کی پیشکش کو فلم کا سکرپٹ پڑھے بغیر قبول کرنے میں صرف ایک سیکنڈ لگایا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ہدایتکاروں ابھیشک چوبے اور وشال بھردواج کی بہت بڑی مداح ہیں اور باصلاحیت لوگوں کو پسند کرتی ہیں، جب ابھیشک چوبے نے مجھے فلم ”چمبل “ میں کام کی پیشکش کی تو بے حد خوشی ہوئی اور سکرپٹ پڑھے بغیر صرف ایک سیکنڈ میں پیشکش کو قبول کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ فلم کی عکسبندی جنوری میں شروع ہو گی۔ فلم میں بھومی پڈنیکر اور سوشانت سنگھ راجپوت ڈاکو کا کردار ادا کریں گے۔

مصنف کے بارے میں