سابق اہلیہ سے طلاق کی وجہ کنگنا رناوت سے تعلق نہیں تھا، ہریتک روشن

سابق اہلیہ سے طلاق کی وجہ کنگنا رناوت سے تعلق نہیں تھا، ہریتک روشن

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ ہریتھک روشن نے 3 سالوں بعد سابق اہلیہ سے طلاق پر خاموشی توڑ دی۔ ان کا کہنا ہے کہ طلاق کی وجہ کنگنا رناوت سے تعلق نہیں تھا۔
بھارتی میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے ہرتیک روشن نے کہا کہ ”طلاق کی وجہ بے وفائی نہیں تھی، سوزان اس حوالے سے کافی منہ پھٹ ہیں، ایسا ہوتا تو وہ ضرور بولتیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ جب کسی جوڑے کی علیحدگی ہوتی ہے تو ضروری نہیں کہ اس کی وجہ مرد کی بے وفائی ہو، یہ تنگ نظر افراد کا خیال ہی ہوسکتا ہی۔
انہوں مزید کہا کہ ہم اب بھی اچھے دوست ہیں، جو وجہ ہماری علیحدگی کا باعث بنی ہوسکتا ہے کہ وہ متاثر کردینے والی ہو، آپ کو اس بارے میں کیا علم ہے۔ خیال رہے کہ ہریتھک اور سوزان کی شادی سن 2000 میں ہوئی تھی جبکہ ان کی طلاق 2014 میں ہوئی، اس سابق جوڑے کے دو بیٹے ہیں۔