Get Alerts

احسن اقبال نے ٹک ٹاک کی بحالی کا مطالبہ کردیا

احسن اقبال نے ٹک ٹاک کی بحالی کا مطالبہ کردیا

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما  احسن اقبال نے پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ کی بحالی کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغا م جاری کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ نے چین کے خلاف  انتقامی کارروائی کے نتیجہ میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی۔لیکن عمران خان حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی کیوں عائد کی ہے؟ہم اس کارروائی کی مذمت کرتے ہیں اور اسکی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔


خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے معروف چینی ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کی روک تھام نہ کرنے پر پابندی عائد کردی تھی جو کہ ٹوئٹر پر اس وقت ٹاپ ٹرینڈ بن  چکی ہے۔