اگر ڈیڑھ سال حکومت مزید رہی تو خدانخوستہ ملک دیولیہ ہو جائے گا، خواجہ آصف

اگر ڈیڑھ سال حکومت مزید رہی تو خدانخوستہ ملک دیولیہ ہو جائے گا، خواجہ آصف
کیپشن: اگر ڈیڑھ سال حکومت مزید رہی تو خدانخوستہ ملک دیولیہ ہو جائے گا، خواجہ آصف
سورس: فائل فوٹو

سیالکوٹ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ووٹ کا تقدس پامال نہیں ہونا چاہیے اور ملکی حالات کے پیش نظر الیکشن کبھی بھی ہو سکتے ہیں۔ 

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگست کے مہینے میں 71 ہزار ہیکر نے ایف بی آر کو متاثر کرنے کی کوشش کی جبکہ حکومت کی اپنی شکست واضح نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1روپیہ 95 پسیے بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے اور عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی جبکہ ٹرانسپرنسی ادارے کی وزیراعظم جو مثالیں دیتے تھے اس نے کہا ہے کہ مہنگائی میں چار درجے اضافہ ہوا ہے اور مسلم لیگ ن کے منصوبوں کو اکھاڑ دیا گیا جبکہ کھاریاں موٹروے منصوبہ بھی مسلم لیگ ن کا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ ووٹوں کی تیار فصل کے ووٹ کے حق کا تحفظ کرنا ہے اور حکومت کا کوئی ایک منصوبہ جو اس نے مکمل کیا ہو، کرپشن اور مہنگائی کا سیلاب آیا ہوا ہے جبکہ متوسط طبقے کا جینا محال ہو چکا ہے اور اگر ڈیڑھ سال حکومت مزید رہی تو خدانخوستہ ملک دیولیہ ہو جائے گا جبکہ ملکی حالات کا واحد حل بائیس کروڑ عوام کو حق حاصل ہو اور وہ حکمران خود چن سکیں جبکہ 74 سالوں سے پاکستانی عوام کو ووٹ کی طاقت کا حق نہیں ملا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے پوچھا خواجہ آصف کو کس کیس میں پکڑا انکے پاس کوئی جواب نہیں تھا ،بلین ٹری کہاں ہیں، اقتدار کے نشے میں جس نے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے وہ دنیا اور آخرت میں جوابدہ ہے،اگر ان کے پاس اقتدار نہ رہا تو ان کا بھی احتساب بھی ہوگا جبکہ پاکستانی قوم ان کا انصاف سے احتساب کریں گے۔