ایف آئی اے کی کارروائی، سنگین جرائم میں ملوث ملزم گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی، سنگین جرائم میں ملوث ملزم گرفتار
سورس: File

کراچی:  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے کراچی ایئر پورٹ پر کامیاب کارروائی کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

ترجمان وفاقی تحقیقا تی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق ملزم عمر رضا   پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم فرانس فرار ہونے کی کوشش کے لیے کراچی ایئر پورٹ پہنچا تھا۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے ملزم کو آف لوڈ کر کے فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف کینٹ پولیس اسٹیشن گجرانوالہ میں مقدمہ درج ہے، ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

مصنف کے بارے میں