" کتنا رلائیں گے آپ۔۔۔"،اور امیتابھ بچن آبدیدہ ہوگئے

ممبئی : بالی وڈ کے اداکار امیتابھ بچن کو سالگرہ کےپیغامات نے آبدیدہ کردیا۔  11اکتوبر امیتابھ بچن کی سالگرہ کا دن ہوتا ہے۔

 انسٹاگرام پر چینل کی طرف سے شو کا ایک پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں میگا سٹار کی 81 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اور اس قسط کو ان کی سالگرہ پرآن ایئر بھی کیاجائے گا۔ ا س میں امیتابھ بچن کویہ کہتے سنا جاسکتا ہےکہ اور کتنا رلائیں گے اور بیک گرائونڈ میں آواز گونجتی ہے کہ سب کوحوصلہ دینے والے بگ بی خود آبدیدہ ہوگئے۔


اس موقع پر ودیا بالن، وکی کوشل، چرنجیوی، بومن ایرانی اور دیگر شوبز شخصیات کی طرف سے اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے ویڈیو پیغامات چلائے گئے۔ 

امیتابھ بچن اپنی سالگرہ کی منائے جانے پر آبدیدہ ہوجاتے ہیں اور کہتے ہیں ’اور کتنا رلائیں گے آپ، اب بس کردو، میں سب کو ٹشو دیتا اور آج میری باری آگئی۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر  کلک کریں

https://www.instagram.com/p/CyLOpxKPo61/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again

مصنف کے بارے میں