راولپنڈی : خیبرپختونخوا کے علاقے اورکزئی میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو موثر کارروائی کے دوران عبرتناک انجام تک پہنچا دیا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی اس کارروائی میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور 9 دیگر جوانوں کی شہادت کا بدلہ سختی سے لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر ضلع اورکزئی میں کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 19 دہشت گرد مارے گئے۔ اس سے پہلے ایک روز قبل بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں 11 فوجی شہید ہوئے تھے۔
شہداء میں نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عادل حسین، نائیک گل امیر، لانس نائیک شیر خان، لانس نائیک طالب فراز، لانس نائیک ارشاد حسین، سپاہی طفیل خان، سپاہی عاقب علی اور سپاہی محمد زاہد شامل ہیں۔
پاک فوج ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور سکیورٹی فورسز دشمن کو عبرتناک جواب دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔