اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے سینٹرل سپیریئر سروسز (CSS) امتحان 2024 کے تحت مختص اسامیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق مختلف وفاقی محکموں اور اداروں میں مجموعی طور پر 364 اسامیاں مختص کی گئی ہیں، جن میں 247 نئی جبکہ 117 گزشتہ سالوں کی خالی اسامیاں شامل ہیں۔
کمیشن کے مطابق اوپن میرٹ کے تحت 214 نشستیں، خواتین کے لیے 32 اور اقلیتوں کے لیے 118 نشستیں مخصوص کی گئی ہیں۔
صوبائی کوٹہ کے مطابق پنجاب کے امیدواروں کے لیے 179، خیبرپختونخوا کے لیے 48، بلوچستان کے لیے 31، سندھ (دیہی) کے لیے 32، سندھ (شہری) کے لیے 29، سابق فاٹا کے لیے 15، آزاد کشمیر کے لیے 8 جبکہ گلگت بلتستان کے امیدواروں کے لیے 4 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔
ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحان کے نتائج کے بعد اہل امیدواروں کو میرٹ، صوبائی کوٹے اور ترجیحات کی بنیاد پر مختلف وفاقی گروپس اور سروسز میں الاٹمنٹ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کامیاب امیدواروں کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS)، پولیس سروس آف پاکستان (PSP)، فارن سروس آف پاکستان (FSP)، انکم ٹیکس گروپ، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس، اور دیگر وفاقی محکموں میں تعینات کیا جائے گا۔