شعیب ملک سمیت 4 مایہ ناز کرکٹرز اپنا آخری ایشیا کپ کھیلیں گے

شعیب ملک سمیت 4 مایہ ناز کرکٹرز اپنا آخری ایشیا کپ کھیلیں گے
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : بارہویں ایشیا کپ میں شعیب ملک سمیت دنیا کے چار معروف کرکٹرز آخری بار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پندرہ ستمبر سے ایشیا کپ پہلی بار یواے ای کے میدانوں پر کھیلا جارہا ہے۔ دنیا کے چار بڑے کرکٹر ممکنہ طور پر آخری بار ایشیا کپ کھیلیں گے۔ ان کھلاڑیوں میں پاکستان کے شعیب ملک، بھارت کے مہندر سنگھ دھونی، سری لنکا کے لاستھ ملنگا اور بنگلہ دیش کے آل رانڈر مشرفی مرتضی شامل ہیں۔ یہ چاروں کھلاڑی 2019ءکے عالمی کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 15ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا، گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو گروپ اے کی کوالیفائر ٹیم کے خلاف کھیلیں گے جبکہ 19ستمبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ شیڈول ہے۔