لاہور: وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرکاری اراضی کے اعدادو شمار موصول ہونے کا دعوی کیا ہے ۔ کہتے ہیں وفاق ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 فیصد سرکاری سرکاری اراضی کے اعدادو شمار مل گئے ہیں۔ اعدادو شمار کے مطابق 34 ہزار 459 کنال دیہی اور 17 ہزار 35 کنال شہری اراضی ہے۔ اس میں صرف شہری زمین کی قیمت 300 ارب روپے ہے۔
So a country that has to borrow money to pay interest on its loans (burdening our future generations) - & daily interest payment is Rs 5 b - is sitting on huge amounts of dead capital (just 90% of urban holdings is worth Rs 300b) in the form of this govt-owned land with buildings https://t.co/Mj3Nvnt7xE
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 10, 2018
وزیر اعظم عمران خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے ایک ایسے ملک کا حال ہے جہاں قرض پر سود کی رقم اتارنے کے لئے ادھار لینا پڑتا ہے۔ یومیہ سود کی قیمت 5 بلین روپے ہو وہ ڈیڈ کیپٹل پر بیٹھا ہے جبکہ اسکی شہری املاک کے 90 فیصد حصے کی قیمت 300 ارب سے زائد ہے۔