وزیراعظم نے وفاق ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سرکاری اراضی کا حساب لگا لیا

وزیراعظم نے وفاق ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سرکاری اراضی کا حساب لگا لیا
کیپشن: صرف شہری زمین کی قمیت 300 ارب روپے ہے، عمران خان۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرکاری اراضی کے اعدادو شمار موصول  ہونے کا دعوی کیا ہے ۔ کہتے ہیں وفاق ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 فیصد سرکاری سرکاری اراضی کے اعدادو شمار مل گئے ہیں۔ اعدادو شمار کے مطابق 34 ہزار 459 کنال دیہی اور 17 ہزار 35 کنال شہری اراضی ہے۔ اس میں صرف شہری زمین کی قیمت 300 ارب روپے ہے۔

e0c1d8b70eef8cdb9b35313aee820a00

وزیر اعظم عمران خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے ایک ایسے ملک کا حال ہے جہاں قرض پر سود کی رقم اتارنے کے لئے ادھار لینا پڑتا ہے۔ یومیہ سود کی قیمت 5 بلین روپے ہو وہ ڈیڈ کیپٹل پر بیٹھا ہے جبکہ اسکی شہری املاک کے 90 فیصد حصے کی قیمت 300 ارب سے زائد ہے۔