ایشیا کپ: سپر فور مرحلہ، پاک بھارت کا دوسرا ٹاکرا آج کولمبو میں ہو گا

ایشیا کپ: سپر فور مرحلہ، پاک بھارت کا دوسرا ٹاکرا آج کولمبو میں ہو گا
سورس: File

کولمبو: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان بھارت کا دوسرا ٹاکرا آج کولمبو میں ہو گا۔ 

پاکستان بقابلہ میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے (2:30pm) پر شروع ہو گا۔ 

گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے لیے  پلیئنگ 11 کا اعلان کر دیا ۔ محمد نواز کی چھٹی ہوئی جبکہ فہیم اشرف کو ایک اور موقع دیا گیا ہے۔ 

پاکستان بھارت کے خلاف اسی ٹیم کے ساتھ کھیلے گا جس نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا۔  پاکستان کی ٹیم میں تین فاسٹ باؤلرز، ایک فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر اور تین اسپن آل راؤنڈر شامل ہیں۔

فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو فہیم اشرف سپورٹ کریں گے۔ اسپن ڈپارٹمنٹ میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔

 
 
ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابر اعظم شامل ہیں۔محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت کا پہلا میچ سری لنکا کے شہر کینڈی میں ہوا تھا جو کہ بارش کےباعث بھارت کی بیٹنگ کے بعد بے نتیجہ ختم کر دیا گیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیمون کو ایک ایک پوائںٹ دے دیا گیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں