سندھ میں کسی سیاستدان کےگھر چھاپہ نہیں مارا گیا، نہ رقم برامد ہوئی، حکومت کو بدنا م کرنے کی سازش ہو رہی ہے: نگران وزیر داخلہ سندھ

سندھ میں کسی سیاستدان کےگھر چھاپہ نہیں مارا گیا، نہ رقم برامد ہوئی، حکومت کو بدنا م کرنے کی سازش ہو رہی ہے: نگران وزیر داخلہ سندھ
سورس: File

کراچی: نگران وزیر داخلہ  سندھ بریگیڈیئر  (ر) حارث نواز کا کہنا ہے کہ سیاستدان کے گھر چھاپہ نہیں مارا گیا اور نہ ہی سندھ میں کسی کے گھر سے کوئی رقم برآمد  ہوئی۔

 نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر  (ر) حارث نواز  نے کہا کہ سندھ میں کسی سیاستدان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔ انکا کہنا ہے کہ سندھ میں کوئی اسٹاپ لسٹ پر بھی نہیں ہے۔

 
وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں نا کسی کے خلاف سیاسی زیادتی کی جا رہی ہے اور نا ہی صوبے میں کسی سیاستدان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں صرف نیب اور کرمنل کیسز چل رہے ہیں۔

 
نگران وزیر داخلہ سندھ  حارث نواز  نے کہا کہ ممکن ہے حکومت کو بدنام کرنے کے لیے افواہیں پھیلائی جا رہی ہوں۔

مصنف کے بارے میں