Get Alerts

الیکشن کمیشن کی نئی تقرریاں، وزیراعظم کا اچکزئی کے خط پر جواب

الیکشن کمیشن کی نئی تقرریاں، وزیراعظم کا اچکزئی کے خط پر جواب

اسلام آباد(فرہادکھوکھر) وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے خط کا جواب بھجوا دیا ہے۔

وزیراعظم کا جوابی خط اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو موصول ہوگیا، جس میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری کے لیے آئینی طریقہ کار پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اس معاملے پر مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ رانا ثنا اللہ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے محمود خان اچکزئی سے ملاقات بھی کی تھی، جس میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری سمیت اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے خط لکھا تھا۔

وزیراعظم کے جواب کے بعد اب چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری کے معاملے پر آئینی مشاورت کا عمل آگے بڑھنے کا امکان ہے۔

ٹیگز: