دبنگ خان ایسا کو ن سا کام ہے جو کبھی نہیں کر سکتے؟

دبنگ خان ایسا کو ن سا کام ہے جو کبھی نہیں کر سکتے؟

دبنگ خان ایسا کو ن سا کام ہے جو کبھی نہیں کر سکتے؟

ممبئی:بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان سے جب گزشتہ روز لیجنڈ اداکارہ آشا پاریکھ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی پرپوچھا کہ کیا وہ خود بھی اپنی زندگی پرایک کتاب لکھیں گے۔ جس پر اداکار نے کہا کہ یہ کسی کے لیے بھی بہت بہادری کا کام ہے جوخود اپنی زندگی کے بارے میں کچھ لکھے اورمیں یہ کام اپنی زندگی میں کبھی بھی نہیں کرسکتا۔

تقریب کے دوران انہوں نے لیجنڈ اداکارہ کا شکریہ بھی ادا کیا اورکہا کہ وہ اس تقریب کا حصہ بننے کے اہل نہیں تھے تاہم وہ بہت خوش ہیں اورسب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اداکارہ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب ضرور پڑھیں جو ذاتی اور پیشہ وارانہ طور پر بے حد کامیاب رہیں۔