سوڈان کے صدر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

سوڈان کے صدر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
کیپشن: گزشتہ ہفتے سے صدر عمر حسن البشیر کے خلاف احتجاجاً ہزاروں افراد آرمی ہیڈ کوارٹر کے باہر جمع تھے۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ الجزیرہ

خرطوم: عوام کا احتجاج رنگ لے آیا اور سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان میں اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوام سراپا احتجاج تھے اور ان کا مطالبہ تھا کہ صدر عمر حسن کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

گزشتہ ہفتے سے صدر عمر حسن البشیر کے خلاف احتجاجاً ہزاروں افراد آرمی ہیڈ کوارٹر کے باہر جمع تھے جہاں صدر کی رہائش گاہ اور وزارت دفاع کا دفتر بھی ہے۔

شدید عوامی دباؤ کے بعد عمر حسن البشیر نے صدارت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد فوج نے امور مملکت سنبھال لیے۔