Get Alerts

وزیر اعظم نے شہزاد ارباب کو معاون خصوصی اسٹیبلشمنٹ تعینات کر دیا

وزیر اعظم نے شہزاد ارباب کو معاون خصوصی اسٹیبلشمنٹ تعینات کر دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر کی حیثیت سے ہٹائے جانے کے بعد شہزاد ارباب کو وفاقی کابینہ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی کی حیثیت سے شامل کر لیا گیا۔

اس ضمن میں کابینہ ڈویژن  کی جانب سے جاری نوٹفیکیشن کے مطابق شہزاد ارباب کو معاون خصوصی اسٹیبلشمنٹ تعینات کیا گیا ہے اور ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔

یاد رہے کہ شہزاد ارباب کو اسلئے ہٹایا گیا تھا کہ بابر اعوان کو وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور کا عہدہ دیا جا سکے۔