صدر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے حلف کیوں نہ لیا ؟اندر ونی کہانی سامنے آگئی 

صدر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے حلف کیوں نہ لیا ؟اندر ونی کہانی سامنے آگئی 

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہی نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف سے حلف لینا تھا جس کی تیاریاں بھی مکمل تھیں لیکن عین وقت پر یہ خبریں سامنے آنے لگیں کہ صدر عارف علوی شہباز شریف سے ان کے عہدہ کا حلف نہیں لینگے ۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت  ڈاکٹر عارف علوی کو پی ٹی آئی قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف  سے حلف لینے سے روکا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے اہم رہنما احسن اقبال نے دن کو صدر مملکت سے رابطہ کیا.

احسن اقبال کا کہنا ہے پہلے تو صدر مملکت نے  حلف لینے کی حامی بھری بعد میں انہیں پارٹی قیادت نے روکا اور پھر شام کو انہوں نے حلف نہ لیا۔

دوسری جانب وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں بڑی تعداد میں اہم شخصیات کی شرکت کی ۔