Get Alerts

عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال

 عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال

لاہور:  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے سابق وزیراعظم عمران خان کو پی ٹی آئی کے  چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی۔


لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس انوار حسین نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی۔عدالت نے نوٹ تحریر کیا ہے کہ جسٹس عابد حسین اسی نوعیت کی درخواست پر سماعت کررہے ہیں اس لیئے  جسٹس انوار حسین نے سفارش کی کہ اس درخواست کو بھی اسی عدالت میں مقرر کردیا جائے ۔

لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ درخواست چیف جسٹس کو ارسال  کردی  رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ  ایک درخواست بار بار دائر نہیں ہوسکتی۔ جسٹس عابد حسین کل درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ 
 

ٹیگز: