وزیر اعظم آزاد کشمیر توہین عدالت  کیس میں نااہل 

وزیر اعظم آزاد کشمیر توہین عدالت  کیس میں نااہل 

 مظفرآباد :آزادکشمیر  ہائی کورٹ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار  تنویر الیاس کو توہین عدالت کیس میں نااہل قرار دیدیا ۔ 

آزادکشمیر  ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صداقت حسین راجہ کی سربراہی میں فل بینچ نےتنویر الیاس کے خلاف عدلیہ کو دھمکی آمیز بیانات پر کیس کی سماعت کی۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر  نے عدلیہ کے خلاف دھمکی آمیز بیانات پرہائی کورٹ میں پیش ہوکر غیر مشروط معافی مانگی اور کہا کہ میرےکسی الفاظ سےجج ہرٹ ہوئے تو غیرمشروط معافی مانگتاہوں۔

سماعت کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر کی تقاریر کےکلپ چلائےگئے اور تنور الیاس سے توہین عدالت کا اعتراف کرایا گیا۔


ہائی کورٹ نے وزیراعظم کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی اور انہیں کسی بھی پبلک عہدے کے لیے نا اہل قرار دیا۔

عدالت نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو بھی حکم جاری کردیا۔

خیال رہے تنویر الیاس کو اپنی تقاریر میں دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرنے پر آزاد کشمیر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے آج طلب کیا تھا۔

تنویر الیاس  آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد سپریم کورٹ بھی پہنچ گئے۔

سپریم کورٹ کا فل بینچ چیف جسٹس جسٹس سعید اکرم کی سربراہی میں سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس خواجہ نسیم اور جسٹس رضا علی خان شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں