آپ کے حکم کے باوجود حکومت نے فنڈز نہیں دیے: الیکشن کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی 

آپ کے حکم کے باوجود حکومت نے فنڈز نہیں دیے: الیکشن کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی 
سورس: File

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں پنجاب و خیبربختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے پیشرفت رپورٹ جمع کروا دی ہے۔ رپوٹ ایک صفحے پر مشتمل ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت نے الیکشن کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے اور حکومت نے فنڈز جاری کرنے کے بجائے معاملے کو پروسیجر میں ڈال دیا ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 10 اپریل تک الیکشن کمیشن کو 21ارب جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے دو لاکھ سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

مصنف کے بارے میں