اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد راولپنڈی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بھی کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق سیکریٹری سید اسد عباس نے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اہم اجلاس کیا جس کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی پر اتفاق ہوا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کی گئی ہے، جبکہ پیٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کے کرائے 5 فیصد کم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 26 فیصد تک کمی منظور کی گئی ہے۔
سیکریٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق کرایوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا اور مہنگائی میں کمی کے اثرات بھی سامنے آئیں گے۔