کراچی: پی ایس ایل 11 کے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 76 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔
زلمی کی جانب سے کوشال مینڈس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 74 رنز اسکور کیے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 43 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز کی طرف سے شاہین آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مستفیض الرحمان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام رہی اور پوری ٹیم 17 اوورز میں صرف 97 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے 21، 21 رنز بنائے جبکہ ویلا لاگے نے 20 رنز اسکور کیے۔
پشاور زلمی کی جانب سے مائیکل بریسویل اور سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یہ لاہور قلندرز کی کراچی میں مسلسل دوسری شکست ہے جہاں ان کی ٹیم 100 یا اس سے کم رنز پر آؤٹ ہوئی ہے۔