Get Alerts

ایران کے مرکزی بینک گورنر کی نائب وزیراعظم سے ملاقات

ایران کے مرکزی بینک گورنر کی نائب وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد: پاکستان اور ایران نے اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے دوران مسلسل اور بامعنی بات چیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد مذاکرات کے موقع پر ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں کشیدگی میں کمی اور باہمی افہام و تفہیم کے فروغ کے لیے مسلسل رابطہ ضروری ہے۔

دونوں ممالک کے نمائندوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے میں امن اور استحکام معاشی تعاون، ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔

مذاکرات میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ سفارتی رابطے اور بات چیت ہی اختلافات کے حل اور علاقائی امن کے قیام کا بہترین راستہ ہیں۔
 
 
 

ٹیگز: