Get Alerts

ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت، بات چیت کا دورانیہ بڑھنے کا امکان:امریکی میڈیا

ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت، بات چیت کا دورانیہ بڑھنے کا امکان:امریکی میڈیا

واشنگٹن / اسلام آباد: امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات آج رات اور ممکنہ طور پر کل اتوار تک بھی جاری رہ سکتے ہیں۔

سی این این نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان مذاکرات کا سلسلہ کل تک بڑھنے کا امکان موجود ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان ان مذاکرات میں ثالث (Mediator) کا کردار ادا کر رہا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کو ایک میز پر لایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان 47 سال پرانی کشیدگی موجود ہے، اور ایسے پیچیدہ معاملات اکثر چند گھنٹوں کی نشستوں میں حل نہیں ہوتے۔ ان کے مطابق دونوں فریق اپنی اپنی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہیں اور حتمی فیصلوں سے پہلے مشاورت ضروری سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر یہ بات چیت 10 اپریل تک محدود تھی، تاہم اگر مذاکرات مثبت رہے تو ان کے کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ٹیگز: