طالبان نے افغان ضلع جانی خیل پر دوبارہ قبضہ کرلیا

طالبان نے افغان ضلع جانی خیل پر دوبارہ قبضہ کرلیا

کابل: طالبان نے شدید جھڑپ کے بعد ضلع جانی خیل پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے۔

مقامی عہدیدار تاج محمد منگل نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پکتیا کے ضلع جانی خیل میں طالبان اور سکیورٹی فورسز میں شدید جھڑپ ہوئی جس کے بعد طالبان نے ضلع پر دوبارہ قبضہ کرلیا۔

صوبہ پکتیکا کے پولیس سربراہ کو رائیلی عابد یانی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے علاقے کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران 24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کوہو نیوالی ایک جھڑپ کے دوران ضلع جانی خیل طالبان کے قبضے میں چلا گیا تھا تاہم صرف 2 دن بعد فورسز نے اس ضلع کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا تھا مگراب اس ضلع پر دوبارہ طالبان قابض ہوگئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں