ملک میں اقلیتوں سے متعلق قائداعظم کا نظریہ نافذ کرینگے:عمران خان

ملک میں اقلیتوں سے متعلق قائداعظم کا نظریہ نافذ کرینگے:عمران خان
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گیارہ اگست پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے لیے تجدید عہد کا دن ہے ، اقلیتوں کی پاکستان سے محبت مثالی اور شک شبہ سے پاک ہے۔

مزید پڑھیئے:خالد مقبول، نسرین جلیل، حیدر عباس اور خوش بخت شجاعت اشتہاری قرار
 
 
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ اگست پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے لیے تجدید عہد کا دن ہے۔

انھوں نے کہا کہ اقلیتیں بے مثال خدمات انجام دے رہی ہیں ، ان کی بہبود کیلئے خصوصی اقدامات کریں گے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قائداعظم نے اقلیتوں سے متعلق پاکستان کی پالیسی کی بنیاد رکھی ، تحریک انصاف اقلیتوں سے متعلق قائداعظم کا نظریہ نافذ کرے گی ۔

مزید پڑھیئے:وزیراعلیٰ سندھ کی تعیناتی پر پی پی کی اعلیٰ قیادت میں سرد جنگ
 
 
عمران خان نے کہا کہ اقلیتوں کی بہبود کے لیے خصوصی اقدامات اٹھانے کا عزم کر رکھا ہے ، مذہبی آزادی سے ترقی کے یکساں مواقعوں کی فراہمی تک ہر وعدہ نبھائیں گے ۔