'پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان دلہن بن گئیں'

'Famous Pakistani actress Mahira Khan becomes bride'
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ دلہن کا لباس زیب تن کئے نظر آ رہی ہیں۔ ان کے مداح ماہرہ خان کے اس روپ کو بہت پسند کر رہے ہیں۔

0e72ed563d8c76f8efbdcf4bac5581f8

ماہرہ خان کی یہ تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہیں۔ خیال رہے کہ ماہرہ خان ناصرف پاکستان میں پسند کی جاتی ہیں بلکہ انڈیا  کے لوگ بھی ان کی خوبصورتی اور اداکاری کے دیوانے ہیں۔

eea1169c37607db9b2e0ca034bdf399a

اداکارہ نے اپنے برائیڈل فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جن میں وہ دلہن کی طرح بنی سنوری نظر آ رہی ہیں۔

365dba8904e6432415abad070f00aa9c

ماہرہ خان نے یہ فوٹو شوٹ ایک فیشن برانڈ کے لیے کرایا ہے، وہ اپنی ہر ایک تصویر میں خوبصورت ادائیں دکھاتی نظر آ رہی ہیں جو قابل دید ہیں۔

ماہرہ نے الگ الگ آؤٹ فٹ میں تصاویر کلک کروائی ہیں۔ فیشن ڈیزائنر فائزہ ثقلین کے اس برائیڈل کلیکشن کا نام خورشید ہے۔

e5075f70667b10f514013fb8ee967ec9

ڈیزائنر نے ہر آوٹ فٹ کو ایک الگ نام دیا ہے۔ ماہرہ نے اس تصویر میں زرمینہ نام کی ڈریس پہن رکھی ہے۔