انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی 

Dollar Rate in Pakistan

کراچی : انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق  انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 163.76روپے سے بڑھ کر163.92روپے اور قیمت فروخت163.90روپے سے بڑھ کر164روپے پر جا پہنچی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ ڈالر کی قیمت خرید 163.60روپے اور قیمت فروخت164روپے پر بدستور برقرار رہی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 191.50روپے سے کم ہو کر190.50روپے اور قیمت فروخت193روپے سے کم ہو کر192.50روپے پر آ گئی جبکہ20پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 225.50روپے سے کم ہو کر224.80روپے اور قیمت فروخت227روپے سے کم ہو کر216.80روپے پر آ گئی ۔