"وقاص تم ہیرو ہو "،سٹریٹ بلاکس  ہٹانے پر ڈلیوری بوائے کو  اعزاز سے نواز دیاگیا

ابوظہبی:سٹریٹ بلاکس  ہٹانے پر ڈلیوری بوائے کو  اعزاز سے نواز دیاگیا۔  کچھ روز قبل ایک ڈلیوی بوائے کی سڑک سے بلاکس ہٹانے  کی ویڈیو ائر ل ہوئی ۔ اس وجہ سے اس ڈلیوری بوائے  جوپاکستانی ہے کو منسٹری آف ہیومن رائٹس اینڈ ایمیریٹائزیشن کو اس  کام پر اعزاز سے نوازاگیا ہے۔ فوڈ ڈلیوی بوائے جس کا نام وقاص بتایاجاتا ہے کو ویڈیو میں بلاکس ہٹاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔  

منسٹری آف ہیومن رائٹس اینڈ ایمیریٹائزیشن  نے وقاص کو دوسروں کی زندگی کو بچانے کی وجہ سے بھی اعزاز سے نوازا۔وقاص کاکہنا ہے کہ ہم انسان ہیں اور بطور مسلمان، ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  مجھے یہ اعزاز حاصل کرنے کی بہت خوشی ہے جب میں نے بلاکس کو ہٹایا تو مجھے یہ علم نہیں تھا کہ  اس کی ویڈیو بن رہی ہے اور یہ ویڈیو وائرل ہوجائے گی ۔ 

 اس حوالے سے منسٹری کا کہنا ہےکہ ہم نے  جب  وقاص سرور کی سڑک سے بلاکس ہٹانے کی ویڈیو دیکھی  توان کو تلاش کرکے رابطہ کیا اور ان کا اپنے دفتر میں استقبال کیا اور انہیں اعزاز سے نوازا۔ہمیں وقاص سرور جیسے لوگوں پر فخر ہے؛ ان کے اچھے کاموں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں