Get Alerts

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 146 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 146 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی  : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن مارکیٹ میں جب کاروبار شروع ہوا تو ہنڈرڈ انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 46 ہزار 064 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

گذشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 264 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 45 ہزار 382 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اسی دوران انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔انٹر بینک میں  ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 282.40 روپے کی قیمت پر آ گیا، جو پہلے 282.47 روپے تھا۔

ٹیگز: