کراچی:9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی بری ہوگئے۔ جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے واقعے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو 5، 5 سال قید کی سزا بھی دی گئی ہے
عدالت نے جرم کی سنگینی اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی، واضح کیا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ سزا یافتہ ملزمان پر پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگانے اور امن و امان خراب کرنے کے الزامات ثابت ہوئے۔
10,10 سال قید۔۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے دونوں کیسز کا فیصلہ سنا دیا!#NeoNews #BreakingNews #PTI #9MayCases pic.twitter.com/U7tzMMZbsr
— Neo News (@NeoNewsUR) August 11, 2025