Get Alerts

انڈیا کی نئی ووٹر لسٹوں میں مبینہ بے ضابطگیاں، مردہ ووٹر، ڈبل ووٹ اور مسلمانوں کا اخراج

انڈیا کی نئی ووٹر لسٹوں میں مبینہ بے ضابطگیاں، مردہ ووٹر، ڈبل ووٹ اور مسلمانوں کا اخراج

بہار:بہار میں جاری کی گئی نئی ووٹر لسٹوں میں تقریباً 65 لاکھ ووٹروں کو خارج کر دیا گیا ہے، جن میں سے 22 لاکھ مردہ افراد اور 7 لاکھ ایسے ووٹر شامل ہیں جن کے نام دو بار درج تھے۔ اپوزیشن جماعتیں الزام لگا رہی ہیں کہ خاص طور پر مسلمانوں کو ووٹر لسٹ سے نکال کر انتخابات میں دھاندلی کی جا رہی ہے تاکہ بی جے پی کو فائدہ پہنچے۔

راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت اور الیکشن کمیشن پر ووٹ چوری کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ اپوزیشن نے پارلیمنٹ سے احتجاجی مارچ کیا اور سپریم کورٹ میں بھی رجوع کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ جائزہ سنہ 2003 کے بعد پہلی بار لیا گیا ہے اور اس میں غلط نام نکالے گئے ہیں تاکہ ووٹر لسٹ کو درست کیا جا سکے۔ بی جے پی نے بھی الزامات کو سیاسی پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

مقامی لوگوں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ نظرثانی کا عمل جلد بازی میں کیا گیا اور کئی مستحق افراد ووٹ کے حق سے محروم ہو سکتے ہیں۔ یہ معاملہ جمہوریت کے لیے بڑا خطرہ سمجھا جا رہا ہے۔

ٹیگز: