Get Alerts

قومی کرکٹ ٹیم کا اہم کھلاڑی زخمی، چار روزہ میچ میں شرکت بھی مشکوک

قومی کرکٹ ٹیم کا اہم کھلاڑی زخمی، چار روزہ میچ میں شرکت بھی مشکوک

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شان مسعود انگلی میں فریکچر کے باعث قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں شرکت نہ کرسکے، جس کے بعد چار روزہ پریکٹس میچ میں ان کی شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شان مسعود نے لندن میں قومی ٹیم کے پہلے روز کے ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا۔ انگلی میں فریکچر کے باعث انہیں آرام دیا گیا ہے، جبکہ ان کی انجری کا مزید طبی معائنہ کل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل پینل شان مسعود کی فٹنس کا جائزہ لیں گے۔ اس جائزے کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا کہ وہ چار روزہ پریکٹس میچ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔

موجودہ صورتحال میں شان مسعود کی پریکٹس میچ میں شرکت کے امکانات کم نظر آ رہے ہیں، تاہم ان کی حتمی دستیابی کا فیصلہ کل ہونے والے میڈیکل چیک اپ کے بعد ہی کیا جائے گا۔

ٹیگز: