Get Alerts

بھارتی موسیقار اے آر رحمان کے بیٹے اے آر امین ٹریفک حادثے میں زخمی

بھارتی موسیقار اے آر رحمان کے بیٹے اے آر امین ٹریفک حادثے میں زخمی

ممبئی : بھارت کے معروف موسیقار اے آر رحمان کے بیٹے اور گلوکار اے آر امین چنئی میں پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اے آر امین اپنے ایک دوست کے ہمراہ ایئرپورٹ کی جانب سفر کر رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی ایک ٹیکسی سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں امین اور ان کے دوست کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔

حادثے کے فوراً بعد دونوں کو طبی امداد کے لیے کاویری ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری معائنے اور علاج کے بعد انہیں اسی روز ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

اے آر امین نے بعد ازاں سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حادثے کے وقت گاڑی وہ خود نہیں چلا رہے تھے بلکہ اگلی نشست پر بیٹھے ہوئے تھے۔ گلوکار نے واقعے کو معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام افراد محفوظ ہیں۔

دوسری جانب اے آر امین کی بہن خدیجہ رحمان نے بھی حادثے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر ایک دوسری گاڑی نے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں تصادم پیش آیا۔

واقعے کے حوالے سے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاکہ حادثے کی مکمل وجوہات اور ذمہ داری کا تعین کیا جاسکے۔

ٹیگز: