Get Alerts

ملک میں بڑھتے جرائم پر زارا نور عباس کا سخت ردعمل

ملک میں بڑھتے جرائم پر زارا نور عباس کا سخت ردعمل

کراچی: پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک کی موجودہ صورتحال کو ’’بدترین وقت‘‘ قرار دے دیا۔

انسٹاگرام سٹوری میں زارا نور عباس نے کہا کہ تشویش صرف زیادتی اور قتل کے بڑھتے واقعات پر نہیں بلکہ اس بات پر بھی ہے کہ ایسے جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف کوئی مؤثر مثال قائم نہیں کی جا رہی، جس سے مجرموں کے حوصلے مزید بلند ہو رہے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ واقعات اب اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ والدین کے لیے اپنے بچوں کی حفاظت ایک بڑا سوال بن گئی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر قانون مؤثر طریقے سے تحفظ فراہم نہ کرسکے تو والدین آخر کیا کریں۔

زارا نے میر رضا علی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ قبر کشائی کے بعد ہونے والے دوبارہ پوسٹ مارٹم میں ابتدائی مؤقف کے برعکس تشدد اور گولی مارے جانے کی بات سامنے آئی۔

انہوں نے کراچی میں کمسن بچی کے ریپ اور قتل کے واقعے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات معاشرے میں خوف کی فضا پیدا کر رہے ہیں اور والدین کو اپنے بچوں کی سلامتی کے حوالے سے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ٹیگز: