لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی کی موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی حالت دیکھ کر شرمندگی ہوتی ہے۔
پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کراچی بہت اچھے لوگوں کا شہر ہے اور انہیں یہاں کے لوگ بہت یاد آتے ہیں، تاہم اسلام آباد کا انفرااسٹرکچر اور موسم بہتر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کا کاروبار کرنے والے شہر کی حالت افسوسناک ہے، جبکہ کراچی کو ’پیرس‘ کہنے پر انہیں ہنسی آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی بہتری کے لیے ایک منصوبہ کافی نہیں، مزید بنیادی کام کرنے کی ضرورت ہے۔
سیاست میں آنے سے متعلق شاہد آفریدی نے کہا کہ 2019 میں انہوں نے سیاست میں آنے کا ارادہ ترک کر دیا تھا، کیونکہ سیاست کرنا ان کا کام نہیں۔