لاہور: اداکارہ ماہین صدیقی نے ڈرامہ ’درِ نجات‘ کے او ایس ٹی ’میں تیرے سے‘ کے ذریعے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔
ماہین صدیقی نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے تجربے کا اظہار کرتے ہوئے اس سفر میں ساتھ دینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔
اداکارہ نے اپنے شوہر شہریار منور کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے اعتماد اور حوصلہ افزائی نے گلوکاری شروع کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ماہین کے گلوکاری میں ڈیبیو کو مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے، جبکہ ساتھی فنکاروں نے بھی دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کے کیریئر کو سپورٹ کرنے کو سراہا۔