اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ جسٹس ایاز شوکت، جسٹس عمیر مجید ملک اور جسٹس شاہ رخ ارجمند نے حلف اٹھایا۔
تینوں ججز کی بطور ایڈیشنل ججز تقرری کی منظوری جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کے بعد دی گئی تھی۔ صدرِ مملکت کی منظوری اور متعلقہ نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد تینوں ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں تینوں ججز کی تقرری سے عدالت میں ایڈیشنل ججز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔