اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاجوں میں اسلحے کے استعمال اور تشدد کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔ راولپنڈی کے مال روڈ پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ پی ٹی آئی کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا ہے۔
عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پرامن احتجاج پر یقین نہیں رکھتی اور اس کے عزائم پوری قوم کے سامنے آچکے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پارٹی کی سیاست کا محور تشدد اور ملک میں انارکی پھیلانا ہے۔