Get Alerts

پاکستان اور سینیگال کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور سینیگال کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلا م آباد: پاکستان اور سینیگال نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج منگل کو سینیگال کے وزیر خارجہ شیخ نیانگ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سینیگال کے درمیان موجودہ دوستانہ روابط کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے جاری تعاون کو مزید مؤثر بنائیں گے اور مختلف شعبوں میں مشترکہ مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔

اسحاق ڈار اور شیخ نیانگ نے عالمی سطح پر بھی باہمی رابطے اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی فورمز پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، خصوصاً اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر تعاون اور رابطہ کاری مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اور سینیگال باہمی مفادات سے متعلق معاملات پر عالمی فورمز پر ایک دوسرے کے ساتھ مشاورت اور تعاون جاری رکھیں گے۔

یہ رابطہ پاکستان اور سینیگال کے درمیان سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، باہمی تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے اور عالمی سطح پر مشترکہ مفادات کے فروغ کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: