Get Alerts

پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد :  پاکستان اور کمبوڈیا نے اپنے دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی سفارتکاری اور عوامی روابط کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی کمبوڈیا کے بادشاہ نوردوم سیہامونی سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے کمبوڈیا کی قیادت اور عوام کو ترقی، استحکام اور قومی ہم آہنگی پر مبارکباد دی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پارلیمانی تعاون، تجارتی روابط اور علاقائی رابطہ کاری کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے 2016 کے پاک-کمبوڈیا پارلیمانی معاہدے پر عملدرآمد کی ضرورت کو اجاگر کیا اور کمبوڈیا کی انٹر پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع، معیشت اور ماحولیاتی تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر گندھارا تہذیب سے جڑے بدھ مت ورثے کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا، جو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کی مضبوطی کا باعث بن سکتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے جنوبی ایشیا میں کمبوڈیا کے ساتھ قریبی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کمبوڈیا خطے میں امن، استحکام اور کثیرالجہتی تعاون کا اہم شراکت دار ہے۔

ٹیگز: