Get Alerts

پاکستان میں ہر مذہب کے پیروکاروں کو مساوی حقوق حاصل ہیں: وزیراعظم

پاکستان میں ہر مذہب کے پیروکاروں کو مساوی حقوق حاصل ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر مذہب کے پیروکاروں کو بطور پاکستانی مساوی حقوق حاصل ہیں، اقلیتی برادری نے ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی ملکی دفاع کے لیے قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

مینارٹی ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں یومِ آزادی کی آمد آمد ہے جبکہ آج پاکستان میں اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے۔ مسیحی، ہندو، سکھ اور پارسی بھائی بہنوں کا ہمارے دل میں بہت احترام ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقلیتوں نے تحریکِ پاکستان کے دوران قائداعظم محمد علی جناح کا ساتھ دے کر تعمیری کردار ادا کیا۔ قائداعظم کا 11 اگست کا خطاب آج آئین کا حصہ ہے، جس میں تمام شہریوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کا تصور واضح کیا گیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، بالخصوص تعلیم کے میدان میں کرسچن کمیونٹی کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ اقلیتوں نے جنگوں اور قومی تعمیر کے دوران بھی قربانیاں دیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مقیم تمام اقلیتوں کا دل سے احترام کرتے ہیں اور ملک میں ہر مذہب کے پیروکاروں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ ہم سب نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ معاہدہ امن اور ترقی کے لیے ہے۔

ٹیگز: