اسلام آباد: سانحہ حویلیاں میں شہید جنید جمشید اور ان کی اہلیہ نیہاجنیدکا قومی شناختی کارڈ تحقیقاتی ٹیم کو ملا ہے ،نیہاجنید کا پرس ،سامان سے دو سونے کی انگوٹھیاں بھی ملی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق تمام سامان سیل کرکے پی آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا،متعدد مسافروں کا جلا ہوا سامان بھی حادثے کی جگہ سے ملا ہے جن میں جنید جمشید خان اور ان کی اہلیہ نیہاجنیدکا قومی شناختی کارڈ، دو سونے کی انگوٹھیاں بھی ملی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر مسافروں کی چار سونے کی چوڑیاں ،تین کلائی گھڑیاں بھی مل گئیں۔