پی آئی اے کا طیارہ حادثے کے بعد بیجنگ کی تمام پروازوں کیلئے 777 بوئنگ استعمال کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے کا طیارہ حادثے کے بعد بیجنگ کی تمام پروازوں کیلئے 777 بوئنگ استعمال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پی آئی اے نے طیارہ حادثے کے بعد بیجنگ کی تمام پروازوں کیلئے 777 بوئنگ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع سیٹشن منیجر سہیل محمود کے مطابق پی آئی اے یکم جنوری 2017 سے بیجنگ کی تمام پروازوں کیلئے 777 بوئنگ جہاز استعمال کرے گی۔ جبکہ اس وقت A-310 ائیربس جہاز استعمال کیے جارہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے یکم جنوری 2017 سے ایک یا دو پروازوں کیلئے 777 بوئنگ استعمال کرنے کا ارداہ رکھتی تھی جبکہ اب اچانک تمام پروازوں کیلئے 777 بوئنگ جہاز استعمال کرنے کا فصیلہ کیاگیاہے۔جبکہ اس وقت پی آئی اے کے پاس کل 777 بوئنگ طیارے ہیں۔ واضح رہے کہ تین دسمبر سے ہرہفتے کی شام 5بجے کراچی سے بیجنگ کیلئے ایک نئی پرواز شروع کی گئی تھی۔جس کے بعد ہفتے میں چار پروازیں بیجنگ آتی ہیں۔

سٹشین منیجر سہیل محمود کے مطابق نئی پرواز شروع کرنے کا مقصد سی پیک کی وجہ سے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہے۔ نہ صرف کاروباری افراد پاکستان آجارہے ہیں، بلکہ پاکستانی سٹوڈنٹ بھی کافی تعداد میں چائنہ آرہے ہیں جس کی وجہ سے فلائیٹ کا اضافہ کیا گیا ہے